ایران افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرےگا یا نہیں ؟ اصل خبر سامنے آگئی

ایران نے افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرنے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ افزودہ یورینیم کو امریکہ منتقل کرنا کبھی بھی ایران کے لیے ایک آپشن نہیں رہا۔

انہوں نے امریکی دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ افزودہ یورینیم کسی صورت کہیں اور منتقل نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو امریکہ کے حوالے کرنے پر بھی تیار ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close