امتحان میں فیل طلبا کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ

شمالی کوریا میں تعلیمی سال 2026 کے آغاز پر متعارف کرائے گئے نئے انتخابی مضمون کے نتیجے میں طلبا کی بڑی تعداد کے فیل ہونے کے بعد حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا نے سینئر مڈل اسکولوں کے نظام کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سمسٹر کے آغاز کے بعد منعقد ہونے والے اسپیشلائزیشن ٹریک امتحانات میں طلبا کی ایک قابل ذکر تعداد ناکام ہوگئی۔ اس صورتحال پر صوبائی پارٹی کمیٹی کے محکمہ تعلیم کی جانب سے سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والے طلبا کو کوئلے کی کانوں یا تعمیراتی مقامات پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا میں اس سال تمام سینئر مڈل اسکولوں میں انتخابی مضمون کا نیا نظام نافذ کیا گیا تھا، جس کا مقصد طلبا کی اہلیت اور موزونیت کا جائزہ لینا تھا۔

تاہم جب ابتدائی نتائج توقعات کے برعکس سامنے آئے تو پارٹی حکام نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر صوبے بھر کے اسکولوں میں معائنہ ٹیمیں روانہ کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close