انڈین پریمیم لیگ میں ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آ گیا ہے، جہاں راجستھان رائلز کے ٹیم منیجر میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرتے ہوئے کیمرے کی نظر میں آ گئے۔
گواہٹی میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف مقابلے کے دوران ٹیم منیجر رومی بھنڈر کو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ 15 سالہ اوپنر ویبوھ سوریا ونشی بھی موجود تھے۔
واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ویڈیو فوٹیج کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔
بورڈ حکام کے مطابق میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوتی ہے، اور اگر خلاف ورزی ثابت ہوئی تو یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی شمار ہوگی۔ آئی پی ایل قوانین کے تحت ٹیم منیجر ڈریسنگ روم میں فون استعمال کر سکتا ہے، تاہم ڈگ آؤٹ میں اس کی اجازت نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






