کائنات بہت تیزی سے پھیلنے لگی، سائنسدان وجہ سمجھنے سے قاصر

واشنگٹن 1990 کی دہائی میں سائنسدانوں نے دیکھا کہ کائنات کا پھیلا ئوسست نہیں بلکہ تیز ہو رہا ہے۔یہ فلکیات کا ایک بڑا معمہ ہے کہ کائنات نہ صرف پھیل رہی ہے بلکہ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی اصل وجہ ابھی تک مکمل طور پر سمجھ میں نہیں آئی۔ کائنات کے پھیلا ئو کو سب سے پہلے ایڈوِن ہبل نے دریافت کیا کہ کہکشائیں ایک دوسرے سے دور جا رہی ہیں۔ اس مشاہدے نے بگ بینگ نظریے کو مضبوط کیا۔1990 کی دہائی میں سائنسدانوں نے دیکھا کہ کائنات کا پھیلا ئو سست نہیں بلکہ تیز ہو رہا ہے۔یہ دریافت اتنی اہم تھی کہ اس پر نوبل انعام بھی دیا گیا لیکن اس کی اصل وجہ کیا ہے، یہ ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔اس حوالے سے سائنسدانوں نے ایک نظریہ پیش کیا جسے ڈارک انرجی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک پراسرار توانائی ہے جو کائنات کو باہر کی طرف دھکیل رہی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں نہیں معلوم یہ اصل میں کیا ہے یا یہ کیسے کام کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close