چونیاں میں قصور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 2 نوجوان جاں بحق دو زخمی ہوگئے چاروں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے،
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوان سڑک پر کھڑی پانی کی ٹینکی والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے دو نوجوان عبید الرحمن اور حمزہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی زوہیب اور محسن کو بذریعہ ایمبولینس الہ آباد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا جبکہ حادثہ موٹر سائیکل پر چار افراد کے سوار ہونے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






