برصغیر کی نامور گلوکارہ چل بسیں

بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بیٹا آنند بھوسلے کے مطابق آشا بھوسلے کی آخری رسومات کل شام کو ادا کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آشا بھوسلے سینے میں انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل تھیں، ان کی موت متعدد اعضا کے کام چھوڑ جانے کے سبب ہوا۔

ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر پوتی زنائی بھوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میری دادی، آشا بھوسلے کو انتہائی تھکن اور سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے فلمی گانوں، غزلوں، قوالی اور کلاسیکی موسیقی سمیت 20 سے زائد زبانوں میں گیت گائے۔

آشا بھوسلے نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1943ء میں محض 10 سال کی عمر میں کیا، جبکہ انہیں کلاسیکی موسیقی کی تربیت ان کے والد دینا ناتھ منگیشکر نے دی۔

2011ء میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے انہیں دنیا کی سب سے زیادہ ریکارڈنگ کرنے والی گلوکارہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ آشا بھوسلے نے بالی ووڈ میں درجنوں ہٹ گانے گائے ہیں جبکہ گلوکارہ کو 2000ء میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008ء میں پدم وبھوشن جو بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری ایوارڈ ہے سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close