انا للہ و انا الیہ راجعون ، اہم شخصیت انتقال کر گئی

معروف انٹرنیشنل سوئمر اور کوچ خالد زمان خان انتقال کر گئے۔ وہ اولمپین سوئمر کرن خان اور بسمہ خان کے والد تھے۔

مرحوم نے پاکستان میں تیراکی کے کھیل کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور بطور کوچ متعدد کھلاڑیوں کی تربیت کی۔

اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل بعد نمازِ ظہر 82 ابوبکر بلاک، گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

کھیلوں کے حلقوں اور ان کے شاگردوں کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close