اسلام آباد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے نتیجے میں ممکنہ جنگ ٹلنے کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی منڈیوں کو بھی بڑا معاشی فائدہ پہنچا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں تقریبا 2.9 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، اور دنیا بھر کی مارکیٹوں میں بھی اسی نوعیت کا ردعمل سامنے آیا۔ عالمی مالیاتی منڈیوں کی مجموعی مالیت تقریبا 125 کھرب ڈالر ہے، اس لحاظ سے 2.9 فیصد اضافہ دنیا کیلئے تقریبا 3.6 کھرب ڈالر کے فائدے کے برابر بنتا ہے۔ اس طرح پاکستان نے دنیا کیلئے اپنی مجموعی قومی پیداوار سے دس گنا زیادہ معاشی قدر پیدا کرنے میں مدد دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






