وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ اہم دورے پر چین روانہ

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ پہنچیں گے، جہاں دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما خطے کی صورتحال اور عالمی حالات پر بھی گفتگو کریں گے، جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا رواں سال کے دوران یہ بیجنگ کا دوسرا دورہ ہوگا۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کندھے کے فریکچر کے باوجود چین کا دورہ کر رہے ہیں، جو اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے، جس میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطہ اور باقاعدہ مشاورت شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close