معروف کرکٹر نسیم شاہ کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے جس سے مداح بھی پریشان ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کانٹریکٹ اور میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نسیم شاہ کو یہ شوکاز نوٹس بورڈ کے ڈسیپلنری فریم ورک کے تحت بھیجا گیا ہے، جس کا جواب انہیں معین کردہ مدت میں جمع کرانا ہوگا۔ اس کے بعد پی سی بی مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔
پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ بورڈ اپنے پیشہ ورانہ معیار، معاہدے کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






