قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کی لاہور میں کامیاب سرجری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں کمر کی کامیاب سرجری کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال کوچ کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی، تاہم انہوں نے نیوزی لینڈ جانے کے بجائے لاہور میں ہی علاج کروانے کو ترجیح دی۔

ڈاکٹرز کے مطابق سرجری کامیاب رہی ہے اور انہیں مکمل صحتیابی کے لیے کم از کم دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ آرام کے بعد مائیک ہیسن کی نیوزی لینڈ واپسی متوقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی بھی آج انجیوگرافی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close