اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہتک عزت کے کیس میں نظرثانی اپیل کی سماعت کے لیے نیا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں بینچ 31 مارچ کو سماعت کرے گا، جس میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ میں شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل پر اعتراض اٹھایا ہے۔ یاد رہے کہ پاناما کیس کے دوران عمران خان نے سابق وزیراعظم شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی آفر کا الزام عائد کیا تھا۔
ہتک عزت کا یہ کیس گزشتہ آٹھ سال سے زیر سماعت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






