صوبے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر صوبے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد پٹرول کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت دیوان سکھدیو آسرداس نے کہا کہ یہ سمارٹ لاک ڈاؤن ماضی کے کورونا لاک ڈاؤن سے مختلف ہوگا اور اس کا مقصد انسانی میل جول کو محدود کرنا نہیں بلکہ ایندھن کے استعمال میں کمی لانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور دیگر خطوں میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیشِ نظر ملک میں ایندھن کے ذخائر کو محفوظ بنانا ضروری ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close