پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیاناربوں ڈالر قسط کے حصول میں بڑی پیشرفت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کی قسط کے حوالے سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کے میمورنڈم کا مسودہ بھجوا دیا ہے۔ دونوں فریقین اب اس مسودے کے مطابق طے شدہ اہداف اور کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایم ای ایف پی کے نو ٹیبلز پر اعداد و شمار میں مماثلت پائی گئی تو اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ اس ڈرافٹ پر وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، وزارت توانائی، وزارت پیٹرولیم، ایف بی آر اور نیب سمیت دیگر اداروں سے مشاورت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اوگرا، نیپرا، ایس ای سی پی، آڈیٹر جنرل اور صوبائی انتظامیہ سے متعلق اہداف اور زرعی آمدن پر ٹیکس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کا وفد اپریل کے آخری ایام میں پاکستان پہنچے گا اور مئی کے وسط تک قیام کرے گا۔

آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل مشن آئندہ مالی سال 2026-2027 کے بجٹ کی تیاری میں مکمل معاونت فراہم کرے گا اور نیا بجٹ آئی ایم ایف کے تخمینوں اور اہداف کے مطابق تیار کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے ایم ای ایف پی کا ڈرافٹ تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close