ٹک ٹاک کی ایسی تبدیلی جو صارفین کو بالکل پسند نہیں آئیگی

TikTok نے ایپ میں نئے اشتہاری فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو صارفین کے تجربے میں بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ایک نیا “لوگو ٹیک اوور” اشتہاری فارمیٹ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین جیسے ہی ایپ کھولیں گے، انہیں کسی برانڈ کا لوگو فوری طور پر نظر آئے گا۔ اس کا مقصد کمپنیوں کو صارفین کی فوری توجہ حاصل کرنے کا موقع دینا ہے۔

اس کے علاوہ ایک “پرائم ٹائم” اشتہاری فارمیٹ بھی متعارف کروایا جا رہا ہے، جس میں مخصوص اوقات یا لائیو ایونٹس کے دوران ایک ہی کمپنی کے تین اشتہارات پندرہ منٹ کے اندر دکھائے جائیں گے۔

ایک اور فیچر “ٹاپ ریچ” ہے، جس میں پہلے سے موجود “ٹاپ ویو” اور “ٹاپ فیڈ” اشتہارات کو یکجا کر دیا گیا ہے، یعنی اب صارفین کو ایپ کھولتے ہی اور فیڈ میں بھی ابتدائی طور پر اشتہارات زیادہ نظر آئیں گے۔

اگرچہ کمپنی کا مؤقف ہے کہ اس سے برانڈز کو زیادہ رسائی ملے گی، لیکن اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ صارفین کو پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ اشتہارات دیکھنے پڑیں گے، جو ممکنہ طور پر ان کے تجربے کو متاثر کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close