دنیا کی معروف ٹی ٹوئنٹی لیگ انڈین پریمئر لیگ کو مہنگی ترین ہونے کے باوجود بہترین لیگ کا اعزاز حاصل نہ ہو سکا، نئی عالمی رینکنگ میں اسے تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ورلڈ لیگز رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ پہلے جبکہ جنوبی افریقہ کی ایس اے ٹی ٹونٹی دوسرے نمبر پر رہی۔
رینکنگ کے مطابق دی ہنڈرڈ کو 75.2 اور ایس اے ٹی ٹوئنٹی کو 68 پوائنٹس ملے جبکہ آئی پی ایل 62.6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
گلوبل پلیئرز باڈی کے مطابق آئی پی ایل کو بہترین لیگ بننے کے لیے پلیئرز رائٹس اور ویلفیئر کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
دیگر لیگز میں بگ بیش لیگ چوتھے جبکہ پاکستان سپر لیگ 48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔ اس کے علاوہ ایم ایل سی، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی، سی پی ایل، ابوظہبی ٹی 10 اور بی پی ایل بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






