طوفانی ہوائیں اور بارشیں، حادثات میں کئی افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے باعث مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، ایف بی ایریا، صدر، کلفٹن، کینٹ، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل پر ہوا کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ماڑی پور میں 97 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔

تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں درخت اور بل بورڈز گر گئے، کلفٹن میں درخت گرنے سے 2 افراد پھنس گئے جبکہ بلدیہ ٹاؤن اور قائد آباد میں دیواریں گرنے سے کئی افراد زخمی ہوئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا موجودہ سلسلہ تھم گیا ہے تاہم کل دوپہر کے بعد دوبارہ بارش کا امکان ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close