پی ایس ایل 11 کی پہلی ٹریڈ، اسلام آباد یونائیڈڈ نے وسیم جونئیر کے بدلے کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھلاڑیوں کی ٹریڈ مکمل ہو گئی ہے۔

اس معاہدے کے تحت فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اب ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے، جبکہ ان کے بدلے سلمان مرزا اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس ٹریڈ کے ساتھ ساتھ نثار احمد کو بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ٹیموں کے درمیان اس اہم تبادلے سے پی ایس ایل 11 کے لیے دونوں اسکواڈز کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close