سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد، راولپنڈی میں دو ڈرونز کو مار گرایا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز نے 2 ڈرونز کو مار گرایاہے ۔

وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنا دیاہے، طالبان رجیم کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں، ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہواہے ۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ان ڈرونزکےنتیجے میں کسی فوجی یا دیگر اہم تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا،ڈرون گرنے کے باعث ملبے سے معمولی نقصان ہوا، طالبان حکومت کے دعوؤں کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق شواہد موجود نہیں،دعویٰ پھر ظاہر کرتا ہے طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہے، ان دہشتگرد تنظیموں میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close