افغان طالبان کیخلاف جاری ’’ آپریشن غضب للحق‘‘ کی تفصیلات جاری

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے افغان طالبان کے خلاف جاری’’  آپریشن غضب للحق‘‘ کی تفصیلات جاری کردیں۔

عطاء تارڑ کے مطابق افغان طالبان نے شمالی بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ،نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مقامات پر زمینی حملے کیے، بلوچستان میں افغان طالبان نے 25 مقامات پر پاک افواج کے خلاف فائر ریڈ کی کارروائیاں کیں تاہم بلوچستان میں تمام مقامات پر حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کر دیا گیا۔بلوچستان میں افغان طالبان کے27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ کا 1 جوان شہید اور 5 جوان زخمی ہوئے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی گئی اورصوبے میں 12مقامات پر فائر ریڈ کیا گیا جنہیں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنادیا گیا جب کہ خیبرپختونخوا میں رات بھر جاری کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوئے۔ فالو اپ آپریشنز تاحال جاری ہیں اور آپریشن کی تفصیلی اپڈیٹ کچھ وقت میں جاری کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close