مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑااضافہ؛فی کلونرخ کہاں تک پہنچ گئے؟

لاہور کی اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

برائلر گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 475 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح صافی گوشت کی قیمت بھی بڑھ کر 575 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ریٹ کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی فارم ریٹ 300 روپے فی کلو، ہول سیل قیمت 314 روپے فی کلو جبکہ پرچون سطح پر قیمت 328 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے، جبکہ برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث متوسط طبقے کے لیے بھی گوشت کی خریداری مشکل ہوتی جا رہی ہے۔