پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور ایرانی چیمبر آئی سی سی آئی ایم اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں تجارتی، صنعتی اور معاشی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کا بنیادی مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر تجارت کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے ہدف کے حصول کے لیے ایرانی کاروباری برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔