چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، چین اپنے سفارتی ذرائع کے ذریعے تنازع میں ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش ہے، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، تنازعات بات چیت سے حل کیے جائیں، چین جلد از جلد لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






