اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے اضلاع اٹک اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں ہلکی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز اٹک کے علاقے برہان سے تقریباً 11 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی کے پی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ گزشتہ جھٹکوں کی شدت 5.6 اور گہرائی 73 کلومیٹر بتائی گئی تھی، جس کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close