اچھی خبر، عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 22 فروری 2026 کو مملکت کے یومِ تاسیس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تعطیل سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے تمام اداروں میں ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 27 جنوری 2022 کو پہلی سعودی ریاست کے قیام کے دن کو یومِ تاسیس کے طور پر منانے کا شاہی فرمان جاری کیا تھا۔ پہلی سعودی ریاست تقریباً 300 سال قبل قائم ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کا یومِ وطنی ہر سال 23 ستمبر کو تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے، جس کا اعلان شاہ عبدالعزیز آل سعود نے 23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close