رمضان میں اسکول کب کھلیں گے اور کب بند ہوں گے؟ نئے اوقات کا اعلان کر دیا

محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے ماہِ رمضان کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعے کے روز انہی اسکولوں کی تعطیل صبح 11:30 بجے ہو جائے گی۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک جاری رہے گی، اور جمعے کو صبح کی شفٹ 10:30 بجے تک محدود ہوگی۔ اسی طرح دوپہر کی شفٹ 11:45 بجے سے 2:45 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعے کے دن دوپہر کی شفٹ 1:15 بجے اختتام پذیر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اوقات رمضان المبارک کے دوران فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close