اسلام آباد ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے باضابطہ مذاکرتی کمیٹی معطل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد ختم کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی ۔کمیٹی میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔سلمان اکرم راجہ، علامہ راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ تھے۔اس کے علاوہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو اپوزیشن جماعتوں رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا، اپوزیشن سے رابطوں کی کمیٹی میں چیئرمین پی پی ٹی گوہر علی اور سینیٹر شبلی فراز بھی شامل ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رابطہ کمیٹی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے اتحاد بارے بات چیت کرےگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں