پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کر لیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہو گی۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم نے بانئ پی ٹی آئی کی رہائی اور سینئر ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی۔واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوئے۔
حکومتی کمیٹی میں شامل نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثناء اللّٰہ، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف، فاروق ستار نے مذاکرات میں شرکت کی۔مذاکرات میں اپوزیشن کی کمیٹی میں شامل اسد قیصر، حامد رضا اور علامہ ناصر عباس نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں