اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےسابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ کر لیا،عمران خان کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا،عمران خان پرسوشل میڈیاکےذریعےلوگوں کوریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف بغاوت پر اکسانےکےالزامات ہیں. اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان کےخلاف کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی اور وزارت داخلہ کووفاقی کابینہ کیلئے سمری تیار کرنے کا ٹاسک دےدیا گیاہے۔
ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نےعمران خان کےخلاف انکوائری کی جس کے بعد کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں عمران خان کا ٹرائل کرنے کا منصوبہ ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کےچیپٹر6 اور9اے اور دیگرمتعلقہ سیکشنز کےتحت کارروائی شروع کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، سی آرپی سی کےسیکشن196کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے اور مختلف جرائم پرملزمان کےخلاف کارروائی کےلیے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری تقاضا ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں