تحریک انصاف کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ ایکسپوز

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مردہ قرار دیے شخص کی ویڈیو شیئرکردی۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ تحریک فساد کے گِدھ ایک اور ناکام بغاوت کے بعد فیک ویڈیوز اور تصویروں کا سہارا لے رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کا پروپیگنڈا سیل جھوٹ بیچنے اور لاشیں ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ یاد رکھیں کہ فیک نیوز اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ سب کرنا بھی بقول کچھ ’محب وطن پاکستانیوں‘ کے ان کے بنیادی حقوق ہیں؟ اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کے لیے انہیں کھلی چھٹی ملنی چاہیے؟

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان سب کےلیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں