اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے خود پر ہونے والی تنقیدکی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ سلمان اکرم راجہ چاہتے تھے احتجاج میں ناکامی کی ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے تاہم پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کو احتجاج ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینیئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں