معروف کرکٹر نے خیرباد کہہ دیا

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا اور اب پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انہیں کوچ بنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس جون میں ٹی20 ورلڈکپ میں کینگروز کی نمائندگی کرنیوالے میتھیو ویڈ آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ تھے تاہم ستمبر میں انگلینڈ کے دورے سے نظر انداز کیے جانے کے بعد انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔متھیو ویڈ مارچ میں تسمانیہ کے شیفیلڈ شیلڈ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد وہ ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

سابق کرکٹر ہوبارٹ ہریکینز اور دنیا بھر کے کچھ فرنچائز ٹورنامنٹس کیساتھ کھیلنا جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر میتھو ویڈ کا کہنا تھا کہ میں پوری طرح سے واقف تھا کہ میرے بین الاقوامی کیرئیر ممکنہ طور پر آخری ٹی20 ورلڈکپ کے بعد اختتام پذیر ہوگیا تھا جس کا اندازہ تھا جبکہ ریٹائرمنٹ اور کوچنگ سے متعلق جارج بیلی اور اینڈریو میکڈونلڈ کے ساتھ 6 ماہ سے مسلسل بات چیت جاری تھی ۔متھیو ویڈ نے 2011 سے 2024 کے درمیان آسٹریلیا کے لیے 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی20 کھیلے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں