کھانے کے بعد عمران خان کو الٹیاں ہوئی ہیں، علیمہ خان کا انکشاف

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانئ کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کو دیے جانے والے کھانے سے الٹیاں ہوئی ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے مل کر صبر آ گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی کاٹی گئی، ان کا اخبار، ٹی وی سب بند کر دیا گیا تھا۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 3 ہفتے بعد بانئ پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکل دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان، بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔اس کے علاوہ ایڈووکیٹ فیصل چوہدری، بیرسٹر شعیب شاہین اور علی محمد خان نے بھی جیل میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close