سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق پیش گوئیاں کرنیوالے پانچ اہم اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مقابلہ انتہائی کانٹے کا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جبکہ کاملا ہیریس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے بعد سے کاملا ہیریس اپنی مقبولیت کھورہی ہیں، شمالی اور سن بیلٹ ریاستوں میں کاملا ہیریس کی پوزیشن رفتہ رفتہ کمزور ہونا شروع ہوگئی ہے۔داہِل کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 52 فیصد اور کاملا ہیریس کے جیتنے کے امکانات 48 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں۔ اکانومسٹ کے مطابق ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 54 فیصد ہیں۔
اسی طرح رئیل کلیئر پالیٹیکس کے سروے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پانسہ پلٹنے والی سات ریاستوں ایری زونا، جارجیا، نیواڈا، مشی گن، شمالی کیرولائنا، پنسلوینیا اور وسکونسن میں کاملا ہیریس پر معمولی برتری دکھائی ہے۔دعوی کیا گیا ہے کہ کاملا ہیریس پاپولر ووٹ ایک اعشاریہ چھ فیصد زیادہ حاصل کرلیں گی مگر الیکٹرول کالج جیت کر صدر بننے کے ٹرمپ کے امکانات 53 فیصد ہیں۔ واضح رہے کہ سن دوہزار سولہ میں بھی ہلیری کلنٹن پاپولر ووٹ جیت گئی تھیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹرول کالج کے 270 ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں