قومی کرکٹر بابر اعظم کی خراب پرفارمنس کے خلاف بولنے والوں کو محمد عامر نے خاموش کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابراعظم کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے مخالفین کو کرارا جواب دے دیا۔محمد عامر نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سوچ کو ختم کرو کہ بابر ٹیم میں نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا اس لئے جیت گئے۔محمد عامر نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر نہ اتریں، ہاں ان پر کھیل کی کارکردگی پر اعتراض کریں مگر پرسنل نہ ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ملتان ٹیسٹ میں بابراعظم سمیت نسیم شاہ اور شاہین آفریدی سکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے میچ اپنے نام کیا اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں