اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں اپنے بانی سے ملاقات کی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کے 5 رکنی وفد نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔تحریکِ انصاف کے وفد میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، علی ظفر اور حامد رضا شامل تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتِ حال اور کیسز سے متعلق گفتگو کی گئی۔ملاقات کے بعد تحریکِ انصاف کا وفد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گیا۔بعد ازاں سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے مشاورت بھی ہو گئی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کے بعد مزید مشاورت کریں گے۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانیٔ پی ٹی آئی نے ترمیم کے لیے منظوری دی ہے۔اس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ اس بارے میں مولانا فضل الرحمٰن سے مل کے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close