لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ، پنجاب حکومت نے فیصلہ کر لیا

پنجاب حکومت نے تحریکِ انصاف کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کچھ دیر بعد جلسے کی اجازت کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا، تحریکِ انصاف کو مینارِ پاکستان کے بجائے جلسے کے لیے کوئی اور جگہ دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا اور پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔دوسری جانب لاہور میں مینارِ پاکستان میں بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں اور شہریوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

گریٹر اقبال پارک کے تمام گیٹ بھی بند کر دیے گئے ہیں۔اس سے قبل آج لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو پاکستان تحریکِ انصاف کی لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں