فیصل آباد (پی این آئی)فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں چیمپئنز ون ڈے کپ کے پریکٹس سیشن کے دوران 2 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم لائنز کے کھلاڑی حنین شاہ اور اسٹالینز کے کھلاڑی سعدخان پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے۔پی سی بی نے بتایا کہ دونوں زخمی کھلاڑیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ایکسرے کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو گا، جس کے لیے ٹیموں کے پریکٹس سیشن شروع ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں