کراچی (پی این آئی) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ڈیوٹی کےدوران سوشل میڈیااستعمال کرنے والے 6 اہلکاروں کو معطل کردیا۔
آج نیوز کے مطابق معطل ہونیوالوں میں2 خواتین اور ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ہے۔جاوید عالم اوڈھو نے بتایا ہے کہ معطل اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ آفس میں کلوز کیا گیا۔کراچی پولیس چیف کے اس اقدام پر ملا جلا ردِعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔ شہریوں کو شکایت رہی ہے کہ اہلکار ڈیوٹی کے دوران اپنے فرائضِ منصبی ادا کرنے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دیتے۔کراچی پولیس میں مختلف حوالوں سے اصلاحات کی ضرورت ایک مدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ اصلاحات سے متعلق تجاویز تو بہت سامنے آئی ہیں تاہم عملی سطح پر کچھ خاص دکھائی نہیں دیتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں