ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، بڑی ہلاکتیں

ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 35 زائریں جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں 53 زائرین سوار تھے، جن میں سے 15افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق امدادی ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب مولانا قمر عباس نقوی کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بس میں 14 خواتین سمیت 50 افراد سوار تھے۔مولانا قمر عباس نقوی کے مطابق بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی، جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں