انا للہ وانا الیہ راجعون ! تبلیغی مرکز کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہم کاروباری شخصیت جاں بحق

باجوڑ(پی این آئی) میں تبلیغی مرکز کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاروباری شخصیت حاجی شیر زمین جاںبحق ہوگئے۔

باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک تبلیغی مرکز کے گیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاروباری شخصیت حاجی شیر زمین جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع کے مطابق مقتول حاجی شیر زمین مرکز میں ہفتہ وار معمول کے مطابق مسجد میں داخل ہورہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق مقتول شیر زمین کو اپنی گاڑی میں گولیاں ماری گئیں جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں