کینیا(پی این آئی)ارشد شریف کا قتل، فیملی کو 2 کروڑ سے زائد کی ادائیگی کا حکم۔۔۔کینیا کی ہائی کورٹ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی فیملی کو 2 کروڑ 17 لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔ کینین ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔عدالت نے کہا کہ درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیا گیا وہ اپنی ذمے داری سے فرار اختیار نہیں کر سکتے۔کینین ہائی کورٹ نے گولی چلانے والے پولیس افسر کے خلاف فوجداری کارروائی کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل شناخت میں غلطی کا نتیجہ نہیں تھا۔واضح رہے کہ 22 اور 23 اکتوبر 2022ء کی درمیانی شب کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔27 اکتوبر کو ارشد شریف کی نماز ِجنازہ اسلام آباد میں فیصل مسجد میں ادا کی گئی تھی جس کے بعد انہیں ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں