اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کی رہائی کی نئی تاریخ دے دی گئی۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی نئی تاریخ دے دی ہے۔ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر حیرت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اُنہیں چاہیے تھا کہ وہ یہ کیس دوبارہ جج شاہ رخ ارجمند کو واپس بھیجتے اور کہتے کہ آپ نے جو بھی فیصلہ لکھا ہوا ہے آپ اُسے سنائیں۔لطیف کھوسہ نے فواد چوہدری کے پارٹی قیادت کے حوالے سے حالیہ بیان پر کہا کہ وہ گڑگڑا کر دوبارہ پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل رواں برس اپریل کے اواخر میں بھی لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت ہوجائے گی۔ سائفر کیس کاغذ گم ہونے کا ہے،کاغذ گم ہونے پر کبھی سزا نہیں ہوتی جبکہ عدت کیس میں بھی عمران خان اس ہفتے یا اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں