برطانیہ کی اہم ترین شخصیت نے بابر اعظم کو اپنا فیورٹ پلیئر قرار دے دیا

لندن (پی این آئی)برطانیہ کی اہم ترین شخصیت نے بابر اعظم کو اپنا فیورٹ پلیئر قرار دے دیا۔۔۔لندن کے میئر صادق خان بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فین نکلے۔قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نےلندن میں عشائیہ دیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، لندن میئر صادق خان اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ بابراعظم اچھی فارم میں ہیں، وہ میرے فیورٹ پلیئر اور رول ماڈل ہیں۔


صادق خان کا کہنا تھا کہ اوول میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا، آج کا میچ پاکستانی ٹیم جیتے یا انگلینڈ، دونوں صورتوں میں یہ میری فتح ہے، پاکستان میں بسنے والے پاکستانیوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں کی نظریں بھی ٹیم پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پاکستانی ٹیم کی بولنگ دیکھ کر وقار یونس اور وسیم اکرم یاد آتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں