شہر میں 6 سے 7 گھنٹے بجلی دستیاب، شہری جھلس کر رہ گئے

کراچی (پی این آئی) کراچی شہر کے مختلف علاقوں  میں دن میں صرف 6  سے 7 گھنٹے ہی بجلی دستیاب ہے۔۔۔ جبکہ سندھ کے مختلف شہروں حیدر آباد، نواب شاہ، سکھر،

جیکب آباد، سبی، راجن پوراور  ڈی جی خان میں عوام ایک طرف گرمی سے جھلس رہے ہیں تو دوسری طرف سارا سارا دن بجلی غائب رہنے سے نہ دن میں سکون ہے اور نہ راتوں کو آرام ہے۔۔۔ کراچی کے بعض علاقوں میں دن میں صرف 6 سے 7 گھنٹے ہی بجلی دستیاب  ہے جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں