زہر کا خدشہ، بشریٰ بی بی عدالت پہنچ گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)زہر کا خدشہ، بشریٰ بی بی عدالت پہنچ گئیں۔۔۔بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ، سابقہ خاتونِ اول، بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔بشریٰ بی بی نے وکیل شعیب شاہین کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔درخواست گزار بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ زہر کے خدشے کے پیشِ نظر میری صحت پر اثر ہو سکتا ہے۔بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت شوکت خانم یا کسی مرضی کے پرائیویٹ اسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں