وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی سےمذاکرات کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف ہاتھ بڑھانے کو تیار ہیں لیکن کچھ ذمہ داری تو پی ٹی آئی کی بھی ہے۔

اسلام آبا د میں مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بڑے اچھے طریقے سے سیاسی معاملات اور اتحاد آگے بڑھ رہا ہے، اس کی حمایت غیر مشروط ہے، ماضی میں بھی پیپلزپارٹی نے غیر مشروط حمایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف ہاتھ بڑھانے کو تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی بھی سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے ، نوک جھونک چلتی رہے گی ملک کو چلنے دیا جائے۔وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو سب متاثر ہوتے ہیں ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔انہوں نےکہا کہ سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئے گا، شہباز شریف پہلے بھی چارٹر آف اکنامی کی پیشکش کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close