عمران خان امریکا کا دوست ہے،کانگریس رکن نے امریکی حکومت سے عمران خان کی رہائی کیلئے اقتصادی طاقت کے استعمال کا مطالبہ کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی) امریکی کانگریس کے رکن ٹم بروشے نے کہاہے کہ عمران خان امریکہ کے دوست ہیں اور ان کی رہائی کیلئے امریکا کو اپنی اقتصادی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔

 

 

 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹم بروشے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈیموکریٹ بریڈ شرمین نے خارجہ امور کی کمیٹی میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں سوال کیا جو امریکہ کے دوست تھے اور پاکستانی فوج نے انہیں جیل میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے خارجہ کمیٹی کی سماعت کے بعد ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں کہا کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں (پاکستان میں) کیا ہو رہا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ہمارا محکمہ خارجہ ایک مضبوط خط لکھے گا۔ٹم بروشے نے کہا کہ ہمیں فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، لیکن معاشی طور پر دبا بڑھانا ضروری ہی. کسی عالمی طاقت کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، جیسے کہ جہازوں یا فوج کو بھیجنا، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں