آج رات کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ تاہم رات کے اوقات میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ، بھکر اور بہاولپور میں آندھی/جھکڑ کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے،خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ تاہم رات کے وقت ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان ،کرم، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اورمانسہرہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

close