محکمہ موسمیات نے کئی دنوں تک مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)29 فروری اور01 مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان جبکہ 01 اور02 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔۔

01اور02 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش / برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان، خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیزموسلا دھار بارش/چند مقامات پر ژالہ باری جبکہ شمالی بلوچستان میں تیز/شدیدبرفباری کی توقع۔بالائی سندھ اورپنجاب کے وسطی/جنوبی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: بلوچستان: جیوانی128، گوادر 30، کوئٹہ ( سمنگلی 04)، خضدار 01، خیبرپختونخوا:دروش میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 10، کا لام منفی 06، اسکردو ،گوپس منفی 04،مالم جبہ ، ہنزہ اور استور میں منفی 03سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں